23 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی دھمکیاں اور دباؤ ناکام ہوکر رہیں گے۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے مسلمانوں کو تعزیت پیش کی اور طبس پر امریکہ کے حملے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت ایران امریکہ اور صہیونی ریاست کی بڑھتی ہوئي دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہے اور دشمنوں کے مقابل ملت ایران کی استقامت زبان زد خاص و عام ہے۔

انہوں نے صحرائے طبس میں امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران دشمنوں کی ہرمہم جوئي کا ٹھوس جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ قابل ذکر ہے امریکہ نے بتیس برس قبل اپنے جاسوسوں کو رہا کرانے کے لئے جدید ترین ہیلی کاپٹروں اور طیاروں سے صحراے طبس پرحملہ کیا تھا لیکن خدا کی مشیت سے اٹھنے والے ریت کے طوفان کے نتیجے میں اسکے ہیلی کاپٹر اور طیارے آپس میں ٹکراگئے اور دسیوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے اور جو زندہ بچے تھے انہیں فرار ہونا پڑا۔....... /169